پریذیڈنٹ ٹرافی سوئی ناردرن گیس 45 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست

بیٹسمینوں میں واپڈا کے شعیب مسعود 6 میچز میں 476 رنز کے ساتھ پہلے نمبر پر رہے۔

بیٹسمینوں میں واپڈا کے شعیب مسعود 6 میچز میں 476 رنز کے ساتھ پہلے نمبر پر رہے۔ فوٹو: فائل

پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون کرکٹ ٹورنامنٹ میں چھٹے مرحلے کے اختتام تک سوئی ناردرن گیس کی ٹیم 45 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہوگئی۔


اس نے 6 میں سے 5 میچز جیتے، حبیب بینک 39 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے اور پی آئی اے 33 پوائنٹس تیسرے نمبر پر ہے،کے آر ایل کے 21 ، نیشنل بینک اور ایس بی پی کے 18،18 واپڈا کے 12، زرعی ترقیاتی بینک کے 9، پورٹ قاسم کے6 جبکہ حبیب بینک کے 3 پوائنٹس ہیں۔ بیٹسمینوں میں واپڈا کے شعیب مسعود 6 میچز میں 476 رنز کے ساتھ پہلے نمبر پر رہے ، نیشنل بینک کے فواد عالم 466 رنز دوسرے اور یو بی ایل کے عابد علی 441 رنز تیسرے نمبر پر ہیں، بولرز میں حبیب بینک کے احسان عادل6 میچز میں41 وکٹوں کے ساتھ پہلے، واپڈا کے ذوالقرنین بابر40 وکٹیں دوسرے اور پی آئی اے کے اعزاز چیمہ 34 وکٹوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔

نیشنل بینک کے عمران خان34 اور ایس این جی پی ایل کے سمیع اللہ خان 31 وکٹیں لے چکے ہیں۔ دوسری جانب پریذیڈنٹ ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ کے ساتویں مرحلے کا آغاز بدھ سے ملک کے مختلف گرائونڈز میں ہوگا، زرعی ترقیاتی بنک اور اسٹیٹ بنک کا میچ ڈائمنڈ کرکٹ گرائونڈ اسلام آباد میں شیڈول ہے۔ پی آئی اے اور سوئی سدرن گیس قذافی اسٹیڈیم لاہور میں نبرد آزما ہوں گے۔ حبیب بینک اور یو بی ایل کا میچ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، کے آر ایل اور پورٹ قاسم کی ٹیمیں خان ریسرچ لیبارٹری گرائونڈ، راولپنڈی میں آمنے سامنے ہوں گی، نیشنل بینک اور واپڈاکا مقابلہ اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد میں ہوگا۔

Recommended Stories

Load Next Story