پانامہ لیکس نے امیتابھ بچن اور ان کی بہو ایشوریا کا پول بھی کھول دیا
پاناما لیکس کے انکشافات میں امیتابھ اور ایشوریا پر بھی خفیہ دولت بنانے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔
بالی ووڈ کے میگا اسٹار امیتابھ بچن اور ان کی بہو اداکارہ ایشوریا رائے بچن بھی پانامہ لیکس کی زد میں آگئے ہیں اور دونوں شخصیات پر خفیہ طریقے سے دولت بنانے کا الزام لگایا گیا ہے۔
بیرون ملک دولت چھپانے والوں میں بھارت کی 500 سے زائد شخصیات کے نام افشا کیے گئے ہیں جس میں بالی ووڈ کی معروف شخصیات بھی پیچھے نہیں رہی ہیں اور بالی ووڈ کے میگا اسٹار امیتابھ بچن اور ان کی بہو ایشوریا رائے بچن پر بھی ٹیکس چھپانے کے لیے خفیہ دولت بنانے کا الزام کی زد میں آگئے ہیں۔
پانامہ لیکس کے مطابق بالی ووڈ اسٹار امیتابھ بچن کے نام پر بیرون ملک 4 شپنگ کمپنیاں رجسٹرڈ ہیں جن کا ابتدائی سرمایہ 5 سے 50 ہزار ڈالر تک ہے لیکن یہ کمپنیاں کروڑوں ڈالر کی تجارت کرتی ہیں جب کہ ایشوریا رائے بچن بھی برٹش ورجن آئی لینڈ میں رجسٹرڈ کمپنی کی ڈائریکٹر اور شیئر ہولڈر ہیں یہی نہیں ان کے والد، والدہ اور بھائی بھی 2005 میں امیک کمپنی کے ڈائریکٹروں میں شامل ہوئے جس کے بعد 2008 میں ایشوریا رائے کو شیئر ہولڈربنادیا گیا۔دوسری جانب سابق حسینہ عالم ایشوریا رائے کے ترجمان نے تمام الزامات کو من گھڑت قرار دیا ہے۔
واضح رہے کہ برطانوی اخبار گارجین کے مطابق دنیا کی چوتھی بڑی لاء فرم موساک فونسیکا نے پاناما لیکس کے نام سے ایک کروڑ 5 لاکھ خفیہ دستاویزات جاری کی ہیں جس میں بتایا گیا ہے کہ دنیا کے مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے موجودہ و سابق حکمران، سیاسی شخصیات اور فلمی ستاروں کی جانب سے ٹیکس چھپانے کے لیے کس طرح سے خفیہ دولت بنائی گئی۔