انٹرنیشنل یوتھ فیسٹیول فٹبال یمن اور سربیا نے فائنل کیلیے کوالیفائی کرلیا
پاکستان کی دونوں ٹیمیں ناکام، بیس بال مقابلے میں نیپال نے افغانستان کو شکست دیدی۔
پنجاب یوتھ فیسٹیول کا انٹرنیشنل ایونٹ کامیابی کے ساتھ اختتام کی طرف گامزن ہے۔ پنجاب اسٹیڈیم لاہور میں جاری فٹبال ٹورنامنٹ میں یمن اور سربیا نے فائنل کیلیے کوالیفائی کرلیا۔
دونوں ٹیموں نے اپنے پولز میں 2،2 میچز جیت کر یہ اعزاز پایا،یمن نے پنجاب وائٹس کو صفر کے مقابلے میں پانچ گول سے شکست دی، فاتح ٹیم کو پہلے ہاف میں 2-0 کی برتری حاصل تھی،اولک الیکس نے ہیٹ ٹرک کی جبکہ جیمز ٹیڈی اور صالح عبدالکریم نے ایک، ایک گول بنایا، پاکستان کی دوسری ٹیم پنجاب گرینز بھی ایونٹ سے باہر ہوگئی ہے۔ ویمن کرکٹ اکیڈمی میں بیس بال مقابلے میں نیپال نے افغانستان کو17-9 سے شکست دی، کرشنا 4 اسکور کے ساتھ نمایاں رہے،وزیر اعلی پنجاب کے مشیر برائے کھیل اعجاز گل مہمان خصوصی تھے،مردوں کے ٹچ بال مقابلوں میں پاکستان نے سری لنکا کو ہرا کر فائنل میں جگہ بنائی جبکہ افغانستان کو صومالیہ کے خلاف واک اوور مل گیا۔ جوجٹسو کے62 کلوگرام مقابلے میں ایران کے علی رضا نے کامیابی حاصل کی، پاکستان کے امجد علی دوسرے اور عراق کے محمد حادی تیسرے نمبر پر رہے۔
77 کے جی میں پاکستان کے آیت اللہ فاتح رہے، عراق کے حسین محمد نے دوسری اور جنوبی کوریا کے زونگ یو نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ 85 کلوگرام کیٹیگر ی کا ٹائٹل پاکستان کے نام رہا جس میں ذیشان بٹ نے کامیابی حاصل کی، ایران کے وحید دوسرے اور تھائی لینڈ کے جوریت تیسرے نمبر پر رہے۔ دریں اثنا خواتین کے ٹچ بال مقابلوں کی اختتامی تقریب نیشنل ہاکی اسٹیڈیم میں منعقد ہوئی،اس کے مہمان خصوصی ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی رانا مشہود احمد خان تھے،انھوں نے پہلی پوزیشن حاصل کرنے والی پاکستانی ٹیم کو ٹرافی اورگولڈ میڈلز دیے، ایرانی ٹیم کو سلور میڈلز اور رنر اپ ٹرافی جبکہ افغانستان کی ٹیم کو برونز میڈل دیے گئے۔ اس موقع پر خطاب میں رانا مشہود نے کہا کہ یوتھ فیسٹیول میں غیر ملکی ٹیموں کی شرکت نے پاکستان میں انٹرنیشنل ایونٹس کیلیے راستے ہموار کر دیے،ہمیں امید ہے کہ ملک میں جلد دیگر بین الاقوامی کھیلوں کا بھی انعقاد ہو گا،اس مقصد کے لیے ہم نے دن رات محنت کی ہے، انھوں نے کہا کہ یوتھ فیسٹیول کی کامیابی سے متاثر ہو کر بھارت اور آسٹریلیا نے بھی ایسے ہی ایونٹ کرانے کا اعلان کر دیا جو ہمارے لیے قابل فخر بات ہے۔