میڈیا تصویردکھاتافیصلہ لوگوں نے کرناہےکاشف عباسی

لوگوں کے نزدیک جعلی ڈگری نہیں،اہم بات یہ ہے کہ ان کا نمائندہ کتنے کام کرتاہے،معیدپیرزادہ


ایکسپریس July 20, 2012
lوگوں کے نزدیک جعلی ڈگری نہیں،اہم بات یہ ہے کہ ان کا نمائندہ کتنے کام کرتاہے،معیدپیرزادہ

میڈیا ناکام نہیں ہے، ہماری ذمے داری لوگوں کو یہ تصویر دکھانا ہے کہ ملک میں کیا ہو رہا ہے۔ ہم نے غلط کو غلط اور ٹھیک کو ٹھیک کہنا ہے، لوگوں کے سامنے دونوں رائے رکھ دینی ہے۔ فیصلہ لوگوں نے کرنا ہے اگر پھر بھی وہ انھیں ووٹ ڈالتے ہیں جن کی شہرت داغدار ہے تو ٹھیک ہے۔

ان خیالات کا اظہار صحافی اور اینکر پرسن کاشف عباسی نے ایکسپریس نیوز کے پروگرام کل تک کے میزبان جاوید چوہدری سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ لوگ خاندانوں کو بھی ووٹ دیتے ہیں۔ مقامی لوگوں کا میرٹ اس میرٹ سے مختلف ہے جو ہم نے اسلام آباد میں بیٹھ کر بنایا ہے۔ لوگوں کے لیے یہ بھی میرٹ ہے کہ ان کا نمائندہ ان کی خوشی غمی میں شریک ہوتا ہے۔

ہم (میڈیا) لوگوں کو یہ نہیں بتا پائے کہ ایک سیاستدان سے کیا توقعات رکھیں۔ ہم انھیں یہ بتا نہیں پائے کہ اگر اچھی حکومت لے کے آئیں گے تو پولیس ان کے کسی آدمی کو غیر ضروری طور پر پکڑ ہی نہیں سکتی۔ کوئی پٹواری اس کے ساتھ جعلسازی نہیں کر سکتا۔

اینکر پرسن معید پیرزادہ نے کہا کہ میڈیا کا اثر رسوخ کچھ علاقوں میں کم ہے اور کچھ علاقوں میں زیادہ ہے۔ پنجاب ، خیبر پختونخوا ، کراچی میں اس کا اثر زیادہ ہے اور جنوبی پنجاب اور اندرون سندھ اثر کم ہے۔ لوگوں کے لیے یہ بات اہمیت کی حامل نہیں ہے کہ اس کی ڈگری جعلی ہے یا اس نے جھوٹ بولا ہے۔ ان کے لیے اس بات کی اہمیت ہے کہ ان کا نمائندہ ان کے کتنے کام کرتا ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |