کراچی میں پولیس موبائل پر فائرنگ سے اہلکار اور کمسن بچی سمیت 3 افراد جاں بحق
ناگن چورنگی پر موٹرسائیکل پر سوار نامعلوم مسلح ملزمان نے پولیس موبائل پر فائرنگ کی جس کی زد میں کمسن بچی بھی آگئی۔
ناگن چورنگی کے قریب پولیس موبائل پر فائرنگ کے نتیجے میں پولیس اہلکار اور کمسن بچی سمیت سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے ناگن چورنگی کے قریب موٹر سائیکل سوار نامعلوم افراد نے پولیس موبائل پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار اور ایک راہ گیر موقع پرہی جاں بحق ہوگئے جب کہ فائرنگ کی زد میں آکر کمسن بچی بھی شدید زخمی ہوگئی جو اسپتال میں دوران علاج دم توڑ گئی۔
ایس ایس پی سینٹرل مقدس حیدر کے مطابق پولیس موبائل معمول کی ڈیوٹی پر تعینات تھی کہ اس دوران موٹر سائیکل پر سوار دو نامعلوم مسلح ملزمان اندھا دھند فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے۔ ایس ایس پی کے مطابق واقعے میں جاں بحق ہونے والے پولیس اہلکار کی شناخت عابد کے نام سے ہوئی جو سیکیورٹی زون میں تعینات تھا جب کہ دوسرے شخص کی شناخت عتیق کے نام سے ہوئی جو اہلکار کا دوست تھا اور جاں بحق کمسن بچی اس کی 10 سالہ بیٹی تھی۔ ایس ایس پی نے بتایا کہ فائرنگ کا نشانہ بننے والی پولیس موبائل کی نمبر پلیٹ بھی نہیں تھی۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھا کرکے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے جب کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن بھی شروع کردیا گیا ہے۔