شوال آپریشن کی تکمیل

آئی ڈی پیز کی واپسی کا عمل بھی تیزی سے جاری ہے اور ہزاروں خاندان اپنے گھروں میں واپس پہنچ چکے ہیں


Editorial April 05, 2016
یہ سب کچھ پاک فوج کی جرات، بہادری اور قربانیوں کے باعث ممکن ہو سکا ہے۔ فوٹو : فائل

شوال آپریشن کے دو ماہ مکمل ہونے پر شوال اور آپریشن ضرب عضب کی تازہ ترین صورت حال کے بارے میں آئی ایس پی آر کی میڈیا کو جاری کی گئی رپورٹ کے مطابق پاک فوج نے آپریشن ضرب عضب کے آخری مرحلے میں شوال کا 640 مربع کلومیٹر اور شمالی وزیرستان کا 4304 مربع کلومیٹر علاقہ دہشت گردوں سے آزاد کرا لیا ہے، اس دوران 252دہشت گرد ہلاک، 160زخمی جب کہ 8فوجی جوانوں نے جام شہادت نوش کیا اور 39زخمی ہوئے۔

آپریشن ضرب عضب کا آخری مرحلہ انتہائی مشکل ہے سخت موسم میں بھی اسے جاری رکھا گیا، 9ہزار فٹ بلند چوٹیوں پر جو برف سے ڈھکی ہوئی تھیں اور جہاں پر حد نگاہ کم تھی آپریشن کر کے دہشت گردوں کے بڑے ٹھکانے تباہ کر دیے گئے۔

پاک افغان سرحد کے قریب یہ علاقے بلند ترین اور دشوار گزار ہونے کے باعث دہشت گردوں کے محفوظ ٹھکانے سمجھے جاتے تھے اور ان کا خیال تھا کہ پاک فوج اس علاقے کی جانب آپریشن نہیں کرے گی کیونکہ ایسی صورت میں شدید مشکلات کا سامنا کرنے کے ساتھ ساتھ اسے بھاری جانی نقصان اٹھانا پڑے گا لیکن پاک فوج نے نہ صرف اس علاقے میں آپریشن کیا بلکہ دشمنوں کے محفوظ ترین سمجھے جانے والے ٹھکانوں کو بھی تباہ کر دیا اور دہشت گردوں کو وہاں سے بھاگنے پر مجبور کر دیا۔

اب آپریشن کے آخری مرحلے میں پاک افغان سرحد کے قریب کارروائیاں جاری ہیں۔ آئی ڈی پیز کی واپسی کا عمل بھی تیزی سے جاری ہے اور ہزاروں خاندان اپنے گھروں میں واپس پہنچ چکے ہیں اس کے علاوہ ان علاقوں میں ترقیاتی منصوبوں کا بڑا حصہ پایہ تکمیل تک پہنچ چکا ہے، یہ سب کچھ پاک فوج کی جرات، بہادری اور قربانیوں کے باعث ممکن ہو سکا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |