لاہور کے علاقے نواب ٹاؤن میں پولیس کی کارروائی اشتہازی ملزم سمیت 4 افرادگرفتار

گرفتار ملزمان میں ڈکیت گروہ کا سرغنہ بھی شامل ہے جب کہ ملزمان کے سروں کی قیمت مقرر تھی۔

گرفتار ملزمان میں ڈکیت گروہ کا سرغنہ بھی شامل ہے جب کہ ملزمان کے سروں کی قیمت مقرر تھی۔ فوٹو؛ فائل

پولیس نے نواب ٹاؤن کے علاقے سے اشتہاری ملزم اور ڈکیت گروہ کے سرغنہ سمیت 4 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ اور لوٹا ہوا سامان برآمد کرلیا۔


نمائندہ ایکسپریس کے مطابق پولیس نے نواب ٹاؤن کے علاقے کھمبے پنڈ میں خفیہ اطلاع پر چھاپہ مارا جہاں سے اشتہاری ملزم زاہد عرف زاہدی كو شدید مزاحمت كے بعد اسلحہ سمیت گرفتار كرلیا جس کے سر کی قیمت 5 لاکھ روپے مقرر تھی۔ اس کے علاوہ پولیس نے خفیہ اطلاع پر ایل بلاك میں واردات كی نیت سے بیٹھے مانی ڈكیت گینگ كے سرغنہ عثمان عرف مانی، خالد عرف خالد، راشد اور منشا كو رنگے ہاتھوں گرفتار كركے ان كے قبضہ سے4لاكھ روپے نقد، طلائی زیورات، ڈی وی ڈی، ایل سی ڈی، ٹی وی سیٹ، ڈیك، كمپیوٹر، لیپ ٹاپ، آئی پیڈ، طلائی زیورات، ناجائز اسلحہ اور دیگر سامان برآمد كرلیا۔

پولیس کے مطابق ملزمان نے دوران تفتیش درجنوں وارداتوں كا انكشاف كیا ہے۔ ڈی آئی جی آپریشن ڈاكٹر حیدر اشرف نے خطرناك اشتہاری ملزم اور ڈكیت گروہ كے اركان كی گرفتاری پر ایس ایچ او نواب ٹاؤن اور دیگر اہلكاروں كو نقد انعام اورتعریفی اسناد دینے كا اعلان كیا ہے۔
Load Next Story