پاکستان کرکٹ بورڈ کا بائیومکینیکل لیب کو جلد فنکشنل کرنے کا ارادہ

نیشنل اکیڈمی اورگیم ڈیولپمنٹ کی تشکیل نو،کمیٹیزکودوبارہ منظم کیا جائے گا


Sports Reporter April 05, 2016
پچزپرتوجہ،اسکول،کلب سطح پرکھیل کوفروغ،ریجنزکواسپانسرشپ دلائی جائے گی فوٹو: فائل

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بائیو مکینیکل لیب کو جلد فنکشنل کرنے کا ارادہ کر لیا،کھیل کی بہتری کے لیے طویل مدتی منصوبوں کا اعلان کیا گیا ہے۔

نیشنل اکیڈمی اور گیم ڈیولپمنٹ کی اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد تشکیل نو ہوگی،کھلاڑیوں میں فٹنس اور فیلڈنگ کے معیار کو بہتر بنانے کیلیے شیڈول ترتیب دیتے ہوئے دائرہ کار تمام فرسٹ کلاس ٹیموں تک بڑھایا جائے گا، ملک بھر میں باصلاحیت کھلاڑیوں کی تلاش کے لیے اسکول، یونیورسٹی اور کلب سطح پر کھیل کو فروغ دیا جائے گا، اس ضمن میں پی سی بی اسکول، یونیورسٹی اور کلب کے ساتھ مفاہمتی یاداشت کے معاہدے پر دستخط بھی کر چکا ہے، اسکا حصہ بننے والے تعلیمی اداروں اور کلبزکے نظر انداز پلیئرز کو خصوصی ترجیح دی جائے گی۔

پاکستان سپر لیگ کے کامیاب انعقاد کے بعد ریجنل کرکٹ کو اسی طرز پر اسپانسرشپ دلائی جائے گی، ڈومیسٹک فرسٹ کلاس پروگرام شروع کرنے کے ساتھ پی سی بی موجودہ کمیٹیز کو دوبارہ سے منظم کرے گا، ڈومیسٹک سطح پر پچزپر خصوصی توجہ دی جائے گی اور بائیو مکینیکل لیب کو لمز یونیورسٹی کی معاونت سے جلد فنکشنل کیا جائے گا۔

پی سی بی کے قلیل اور طویل مدتی منصوبوں کے حوالے سے چیئرمین شہریار خان نے کہاکہ تفصیلی رپورٹ اور اس میں پیش کی جانے والی اہم سفارشات پر میں اسپیشل کمیٹی کا شکر گزار ہوں، سلیکشن کمیٹی، کوچ اور کپتان کے حوالے سے کیے گئے فیصلے سخت تھے لیکن ملکی کرکٹ کی بہتری کے لیے ہمیں ایسا کرنا پڑا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں