ویسٹ انڈیز کے پلیئرز حقیقی چیمپئنز ہیں ٹنڈولکر
کیریبیئن کرکٹرز نے خود کو حقیقی چیمپئن ثابت کردیا،بھارتی اسٹار نے آواز بلند کردی
سابق بھارتی بیٹسمین سچن ٹنڈولکر ویسٹ انڈین کرکٹرز کے غمگسار بن گئے، انھوں نے بنگال میں کالی آندھی کے چھا جانے کے بعد اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر فاتح کھلاڑیوں کی حمایت میں لکھا کہ ویسٹ انڈیز کے پلیئرز حقیقی چیمپئنز ہیں۔
کیریبیئن سائیڈ کے قائد ڈیرن سیمی نے انگلینڈ کیخلاف فتح کے بعد بورڈ کے حوالے سے کھلاڑیوں کو درپیش مسائل پر گفتگو کی تھی، ان کا کہنا تھا کہ ہمیں (ڈبلیو آئی سی بی) کے ساتھ مسائل درپیش ہیں، مارک نکولس نے ہمیں دماغ سے عاری پلیئرز قراردیا تھا لیکن تنقید نے ہمیں ایک دوسرے سے مزید قریب کردیا، ہم جذباتی شائقین کے سامنے ایسی کرکٹ کھیلنے میں کامیاب ہوئے جو کہ واقعی بہترین تھی۔
انھوں نے میچ کے بعد پریس کانفرنس میں کہا کہ میں کوچنگ ٹیم اور فل سیمنز کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں،ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے کولکتہ کے ایڈن گارڈنز میں سنسی خیز مقابلے کے بعد آخری اوور میں انگلینڈ کی ٹیم کوشکست دیکر دوسری بار ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کا تاج اپنے سر پر سجایا تھا، اس سے قبل کھیلے گئے ویمنز فائنل میں بھی ویسٹ انڈین ٹیم نے آسٹریلیا کی خواتین کو زیر کرتے ہوئے ویمنز ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کا ٹائٹل بھی اپنے نام کیا تھا جو ان کے ملک کا ایک ہی روز میں دوسرا عالمی ٹائٹل بنا۔