سپریم کورٹ نے حسین حقانی کو پیشی کیلئے ایک اور موقع دیدیا

کمیشن نے رائے دی، ابھی تسلیم نہیںکیا،جسٹس تصدق،حقانی کو پیش ہوناچاہیے،چیف جسٹس

منصوراعجازکووڈیوبیان کی اجازت ملی،حقانی کوبھی ملنی چاہیے،عاصمہ جہانگیر فوٹو: فائل

سپریم کورٹ نے میموکیس میں صفائی کیلیے امریکامیں پاکستان کے سابق سفیر حسین حقانی کو ایک اور موقع دیدیا ہے اوران کی وکیل عاصمہ جہانگیرکے خدشات پران کیلیے مکمل تحفط کی یقین دہانی حاصل کرنے کیلیے سیکریٹری داخلہ کو آج طلب کرلیا ۔


عدالت نے آبزرویشن دی کہ حسین حقانی تحریری یقین دہانی کے بعدباہرگئے تھے انہیں اپنے وعدے کے مطابق پیش ہوناچاہیے۔چیف جسٹس کی سربراہی میں9رکنی بنچ نے سماعت شروع کی توحسین حقانی کی وکیل عاصمہ جہانگیرنے میموکمیشن رپورٹ پراعتراضات اٹھائے اوراستدعاکی کہ وڈیوکانفرنس کے اصل ریکارڈتک انہیں رسائی دی جائے۔چیف جسٹس نے حسین حقانی کی پیشی کامعاملہ اٹھایا اورکہاکہ آپ کی درخواست پر انہیں رعایت دی اور ملک سے باہرجانے دیاگیا۔عاصمہ جہانگیرنے کہاکہ ان کی زندگی کوحقیقی خطرہ ہے،دفاع پاکستان کونسل کے عہدیداروں نے انہیں غدارقراردے دیا۔

انہیں میرصادق، میر جعفر اور شیخ مجیب الرحمٰن سے تشبیہ دی گئی۔جسٹس تصدق حسین جیلانی نے کہا کمیشن کی رپورٹ ایک رائے ہے اورعدالت نے ابھی اس رائے کوتسلیم نہیںکیا ،عاصمہ جہانگیر نے کہا اگراٹارنی جنرل یقین دہانی کرائیں کہ ان کومکمل تحفظ دیا جائے گاتووہ اپنے موکل سے بات کرسکتی ہیں۔چیف جسٹس نے کہاکہ عدالت تحفظ دے گی۔اٹارنی جنرل نے یقین دہانی سے انکارکیا اورکہاکہ یہ ان کا کام نہیں،انھوں نے میموکیس کی سماعت پربھی اعتراض کیا ۔ این این آئی کے مطابق عاصہ جہانگیر نے کہا حسین حقانی کو خفیہ ادارے اورکالعدم تنظیمیں اٹھا لیں گی ۔

Recommended Stories

Load Next Story