لاہورکی کوٹ لکھپت جیل میں ایک اور مجرم کو پھانسی دے دی گئی

اسلم نے 2003 میں مصری شاہ میں معمولی جھگڑے پرایک شخص کو قتل کیا تھا


ویب ڈیسک April 05, 2016
سانحہ اے پی ایس کے بعد سے اب تک 400 سے زائد مجرموں کو سزائے موت دی جاچکی ہے فوٹو:فائل

کوٹ لکھپت جیل میں قید سزائے موت کے ایک اور مجرم کو پھانسی دے دی گئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کوٹ لکھپت جیل لاہور میں سزائے موت کے 2 قیدیوں کو محمد اسلم اور فرخ شہزاد کو پھانسی دی جانی تھی۔ فرخ اسلم اور مدعی کے درمیان صلح ہو جانے پر اس کی سزا پر عملدرآمد عین موقع پر روک لیا گیا جب کہ محمد اسلم کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا۔ اسلم نے 2003 میں مصری شاہ میں معمولی جھگڑے پر ایک شخص کو قتل کردیا تھا۔

واضح رہے کہ 2014 میں سانحہ اے پی ایس کے بعد سے اب تک 400 سے زائد مجرموں کو سزائے موت دی جاچکی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں