کراچی میں سٹی وارڈنز کی گاڑی پر فائرنگ کے 2 مقدمات درج

ایک مقدمہ نامعلوم افراد جبکہ دوسرا سٹی وارڈن کے موٹر ٹرانسپورٹ آفیسر کے خلاف درج کیا گیاہے


ویب ڈیسک April 05, 2016
گزشتہ روز ناگن چورنگی کے قریب فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق ہوگئے تھے فوٹو: ایکسپریس 

پولیس نے گزشتہ روز ناگن چورنگی کے قریب گاڑی میں فائرنگ کے واقعے کے 2 الگ الگ مقدمات درج کرلیے ہیں۔

کراچی میں گزشتہ روز شاہراہ نور جہاں پر ناگن چورنگی کے قریب نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے ایک ایسی گاڑی پر فائرنگ کی تھی جو پولیس موبائل سے مماثلت رکھتی تھی۔ واقعے میں 10 سالہ بچی سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔ پولیس نے متعلقہ تھانے میں 2 الگ الگ مقدمات درج کرلیے ہیں۔

ایک مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف درج کیا گیا ہے جس میں قتل، اقدام قتل اور انسداد دہشتگردی کی دفعہ 7 لگائی گئی ہے جب کہ دوسرا مقدمہ سٹی وارڈن کے موٹر ٹرانسپورٹ آفیسر کے خلاف درج کیا گیا،جس میں جعلی سازی اور دھوکہ دہی کی دفعات شامل ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں