چارسدہ میں پولیس کی کارروائی کے دوران غیر ملکی سمیت 2 دہشت گرد گرفتار

گرفتار دہشت گرد باجوڑ ایجنسی میں سیکیورٹی فورسز پر حملوں ، دھماکوں اور ٹارگٹ کلنگ میں مطلوب اور ملوث ہیں، سی ٹی ڈی


ویب ڈیسک April 05, 2016
گرفتار ہونے والے ملزمان میں سے ایک کا تعلق افغانستان اور دوسرا باجوڑ ایجنسی کا رہائشی ہے ، پولیس : فوٹو : فائل

سردریاب کے قریب کاؤنٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے 2 مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کرکے بھاری تعداد میں اسلحہ اور بارود برآمد کرلیا ہے ۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کاؤنٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ چاردسہ ریجن نے سردریاب میں کارروائی کرتے ہوئے 2 مبینہ دہشت گردوں کو گرفتارکر کے ان کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ اور بارود بھی برآمد کیا ہے۔ گرفتار دہشت گردوں کی شناخت محمد زیب اور پیر زادہ کے ناموں سے ہوئی ہے، گرفتار دہشت گردوں میں سے ایک کا تعلق افغانستان اور دوسرا باجوڑ ایجنسی کا رہائشی ہے ۔

سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار دہشت گرد باجوڑ ایجنسی میں سیکیورٹی فورسز پر حملوں ، دھماکوں اور ٹارگٹ کلنگ میں مطلوب اور ملوث ہیں اور ان کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے، دہشت گردوں کے قبضے سے 3 دستی بم، 2 کلوبارودی مواد، 4 ڈیٹو نیٹر، بارودی تار، 2 پستول اور گولیاں بھی برآمد ہوئی ہیں۔ ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں