جہلم میں نوجوان کی شادی کی پہلی رات خودکشی

حسین کیانی کی اپنی ماموں زاد سے شادی ہوئی تھی اور آج اس کا ولیمہ تھا


ویب ڈیسک April 05, 2016
حسین کیانی نے رات کو باپ کی رائفل سے خود کو گولی ماردی فوٹو: فائل

سوہاوہ میں دلہے نے شادی کی پہلی رات خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق جہلم کے علاقے سوہاوہ کے رہاشی حسین کیانی کی گزشتہ رات اپنے ماموں کی بیٹی سے شادی ہوئی تھی تاہم پہلی رات ہی اس نے ذہنی تناؤ کی وجہ سے اپنے والد کی پستول سے خود کو گولی مار لی۔

واقعے کے بعد پولیس نے لاش کو قریبی اسپتال منتقل کردیا جہاں پوسٹ مارٹم کے بعد لاش کو پولیس کے حوالے کردیا گیا جبکہ حسین کی نوبیاہتا بیوی کا کہنا تھا کہ شادی کے بعد وہ کافی ذہنی دباؤ کا شکار تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں