وزیر داخلہ چوہدری نثار کا اسلحہ لائسنس کے اجرا پر سے پابندی اٹھانے کا عندیہ

وزارت داخلہ نے اسلحہ لائسنس 3 مختلف مراحل میں جاری کرنے کی حکمت عملی بھی تیار کرلی ہے۔


ویب ڈیسک April 05, 2016
وزارت داخلہ نے اسلحہ لائسنس 3 مختلف مراحل میں جاری کرنے کی حکمت عملی بھی تیار کرلی ہے۔ فوٹو؛ فائل

وزیر داخلہ چوہدری نثار نے اسلحہ لائسنس کے اجرا پرسے پابندی اٹھانے کا عندیہ دے دیا ہے جس کے بعد اسلحہ لائسنس جلد ہی 3 مختلف مراحل میں جاری کیے جائیں گے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیرداخلہ چوہدری نثار نے اسلحہ لائسنس کے اجرا پر سے پابندی اٹھانے کا عندیہ دے دیا ہے اور اس سلسلے میں وزارت داخلہ نے اسلحہ لائسنس 3 مختلف مراحل میں جاری کرنے کی حکمت عملی بھی تیار کرلی ہے جب کہ پالیسی کے مطابق پہلے مرحلے میں میڈیا ہاؤسز اور نجی و سرکاری اسکولوں کو لائسنس جاری کیے جائیں گے، دوسرے مرحلے میں پاک فوج کے افسران و جوان اور سول سرونٹس جب کہ تیسرے مرحلے میں عوام الناس کو اسلحہ لائسنس جاری ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق سرکاری اور غیر سرکاری ادارے مطلوبہ مانگ اپنے ہوم ڈیپارٹمنٹس کے ذریعے بھجوائیں گے اور ممنوعہ بور کے لائسنس کے لیے ٹیکس نمبر بتانا لازمی ہوگا جب کہ ایک ہزار طلبہ والی جامعات کو ممنوعہ بور کا ایک ہی لائسنس جاری ہوگا۔ ذرائع نے بتایا کہ اسلحہ لائسنس کی درخواست کی جانچ پڑتال کا اختیار ڈپٹی کمشنرز اور ڈی سی اوز کے پاس ہوگا اور لائسنس کی تعداد کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر اور ڈی سی او کی سفارش حتمی ہوگی جب کہ اسلحہ لائسنس کے اجرا پر عملدرآمد وزیر داخلہ کی منظوری کے بعد شروع ہوجائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں