کرزئی منموہن ملاقات بھارت افغان 4معاہدوں پر دستخط

مستحکم پاکستان اور افغانستان دیکھنا چاہتے ہیں، من موہن، امن ضروری ہے، کرزئی

مستحکم پاکستان اور افغانستان دیکھنا چاہتے ہیں، من موہن، امن ضروری ہے، کرزئی. فوٹو: فائل

بھارتی وزیراعظم منموہن سنگھ نے کہاہے کہ بھارت مستحکم اور خوشحال پاکستان اورافغانستان کاخواہاںہے، افغان صدرحامد کرزئی سے ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس میں انھوں نے کہا کہ بھارت دہشت گردی کے خلاف افغانستان کی حمایت جاری ر کھے گا۔


افغان شہریوں کو اپنامستقبل چننے کاحق ہے، دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے عالمی سطح پر اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے، افغان صدر کے دورے سے دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات کوفروغ ملے گا، بھارت نے افغانستان کو چھوٹے ترقیاتی منصوبوں کے لیے دوبلین ڈالر امدادی پروگرام کی مد میں فراہم کیے ہیں، اس موقع پر افغان صدر حامد کرزئی نے کہاکہ خطے میں ترقی کے لیے امن و استحکام لازمی ہے، افغانستان میںسرمایہ کاری کے بہتر مواقع موجود ہیں جن سے بھارت فائدہ اٹھاسکتاہے۔

قبل ازیں دونوں رہنمائوں نے ملاقات میں افغان سیکیورٹی فورسز کی تربیت میںبھارتی کردار سمیت دیگراہم علاقائی و عالمی امورپرتبادلہ خیال کیا، اس دوران کھاد اور کان کنی کے چھوٹے منصوبوںاورنوجوانوں کے امورسے متعلق باہمی مفاہمت کی چار یادداشتوں پر بھی دستخط کئے گئے،قبل ازیں حامد کرزئی نے بھارتی سرمایہ کاروں سے ممبئی میں ملاقات کی اور کہا کہ افغانستان بھارتی سرمایہ کاری کا پرجوش خیر مقدم کریگا۔ سرمایہ کار افغانستان کے حوالے سے سوچتے ہوئے تذبذب کا شکار نہ ہوں۔ چین کے سرمایہ کار آپ سے بہت پہلے آئے۔

Recommended Stories

Load Next Story