وزیراعظم نوازشریف کچھ دیر میں قوم سے خطاب کریں گے

وزیراعظم پاناما لیکس کے معاملے پر قوم کو اعتماد میں لیں گے۔


ویب ڈیسک April 05, 2016
وزیراعظم پاناما لیکس کے معاملے پر قوم کو اعتماد میں لیں گے۔ فوٹو؛ فائل

وزیراعظم نوازشریف کچھ دیر میں قوم سے خطاب کریں گے جس میں وہ پاناما لیکس کے معاملے پر قوم کو اعتماد میں لیں گے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم نوازشریف کچھ دیر میں قوم سے خطاب کریں گے جس میں وہ پاناما لیکس کے معاملے پر قوم کو اعتماد میں لیں گے اور پاناما لیکس کی جانب سے آف شور کمپنیوں سے متعلق رپورٹس میں شریف خاندان پر لگنے والے الزامات کی وضاحت کریں گے۔

واضح رہے کہ پاناما لیکس نے آف شور کمپنیوں اور اکاؤنٹس سے متعلق ایک رپورٹ جاری کی تھی جس میں دنیا بھر کے سیاستدان، کھلاڑیوں سمیت اہم شخصیات پر الزامات عائد کیے تھے جن میں وزیراعظم نوازشریف اور ان کے بچوں پر بھی آف شور کمپنیاں بنانے کے الزامات عائد کیے گئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں