پاک چائنہ اقتصادری راہداری کیلیے محفوظ ماحول یقینی بنائیں گے سربراہ پاک فوج

آرمی چیف سے چین کی جماعت پولیٹیکل بیورو کمیونسٹ کے ممبر نے ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر


ویب ڈیسک April 05, 2016
آرمی چیف سے چین کی جماعت پولیٹیکل بیورو کمیونسٹ کے ممبر نے ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر، فوٹو؛ فائل

MUZAFFARGARH/ FAISALABAD: آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا ہے کہ سی پیک خطے میں استحکام کے بہترین مفاد میں ہے جس کے لیے محفوظ ماحول یقینی بنائیں گے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے پولیٹیکل بیوروکمیونسٹ پارٹی چین کے ممبرژانگ زیان نے فوجی ہیڈ کوارٹر جی ایچ کیو میں ملاقات کی جس میں دو طرفہ امور اور علاقائی استحکام پر بات چیت کی گئی جب کہ ملاقات میں دفاع اور سیکیورٹی اشتراک بڑھانے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر پاک فوج کے سربراہ کا کہنا تھا کہ پاک چائنہ اقتصادی راہداری خطے میں استحکام کے بہترین مفاد میں ہے جب کہ سی پیک کے لیے محفوظ ماحول یقینی بنائیں گے۔ ترجمان کے مطابق ژانگ چنگ زیان نے دہشت گردی کے خلاف پاکستانی کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ سی پیک انتہائی اہم منصوبہ ہے جس سے دونوں ممالک کو فائدہ ہوگا جب کہ چینی رہنما نے آپریشن ضرب عضب میں کامیابیوں پر خراج تحسین کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں