عوام کا پیسہ کسی کی تشہیر پر خرچ نہیں ہونے دینگے عمران

پنجاب حکومت کی جانب سے ن لیگ تشہیری مہم پری پول دھاندلی کے زمرے میں آتی ہے

پنجاب حکومت کی جانب سے ن لیگ تشہیری مہم پری پول دھاندلی کے زمرے میں آتی ہے۔ پی پی آئی/ فائل

لاہور:
تحریک انصاف نے عوام کو موجودہ حکمرانوں کے خلاف متحرک کرنے کیلیے محرم الحرام کے بعد ملک گیر عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔


پارٹی کی پولیٹیکل کمیٹی کا اجلاس عمران خان کی صدارت میں ہوا جس میںجسٹس وجیہہ الدین ، عارف علوی، جہانگیر ترین اور دیگر رہنمائوں نے شرکت کی۔ اجلاس میں عام انتخابات سے قبل پنجاب حکومت کی جانب سے مسلم لیگ( ن) کی تشہیری مہم کا سخت نوٹس لیا گیا اور کہا گیا کہ حکومت پنجاب کا یہ اقدام پری پول دھاندلی کے زمرے میں آتا ہے جو عوامی مینڈیٹ کی توہین ہے۔ عمران خان نے کہا کہ عوام کا پیسہ کسی کی تشہیر پر خرچ نہیں ہونے دیں گے۔ تحریک انصاف تبدیلی کا نشان ہے جس کے خلاف اسٹیٹس کو کی حامی تمام جماعتیں متحد ہو گئی ہیں۔ عوامی رابطہ مہم کا آغاز پنجاب سے ہو گا۔

برصغیر میں کسی جماعت میں انتخابات نہیں کروائے گئے مگر تحریک انصاف ہر صورت میں یہ انتخابات کروائے گی، پہلے مرحلے میں 18 نومبر کو اسلام آباد میں الیکشن ہوں گے جس کے بعد ملک کے دیگر حصوں میں انتخابات کا مرحلہ وار انعقاد ہوگا۔ نئے اور پرانے کارکن ہمارا اثاثہ ہیں، پارٹی میں کوئی اختلافات نہیں، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 15 نومبر کو میر پور جلسے میں کشمیر پالیسی کا اعلان کیا جائے گا۔

Recommended Stories

Load Next Story