پاناما لیکس میں ایسا کچھ نہیں جس کا نوٹس لیا جائے سیکریٹری الیکشن کمیشن

كسی سیاسی جماعت كی جانب سے بھی پاناما كے انكشافات كا جائزہ لینے كی درخواست موصول نہیں ہوئی، بابر یعقوب


ویب ڈیسک April 06, 2016
كسی سیاسی جماعت كی جانب سے بھی پاناما كے انكشافات كا جائزہ لینے كی درخواست موصول نہیں ہوئی، بابر یعقوب، فوٹو؛ فائل

سیكریٹری الیكشن كمیشن بابر یعقوب فتح کا کہنا ہے کہ پاناما لیكس میں ایسا كچھ نہیں جس کا نوٹس لیا جائے اور اگر ضرورت پڑی تو الیكشن كمیشن كا پولیٹیكل فائنانس ونگ جائزہ لے سكتا ہے۔

الیكشن كمیشن میں میڈیا سینٹر كے افتتاح کے بعد میڈیا سے بات كرتے ہوئے سیكریٹری الیكشن كمیشن بابر یعقوب فتح محمد نے كہا كہ پاناما لیكس كو فی الحال میڈیا پر ہی دیكھ رہے ہیں اس میں دی گئی معلومات میں ایسی كوئی چیز بظاہر نہیں جس كی سمری بنا كر الیكشن كمیشن كو منظوری كے لیے پیش كی جائے جب کہ كسی بھی سیاسی جماعت كی جانب سے بھی پاناما لیكس كے انكشافات كا جائزہ لینے كی درخواست موصول نہیں ہوئی تاہم ضرورت پڑی توالیكشن كمیشن كا پولیٹیكل فنانس ونگ پاناما لیكس كا جائزہ لے گا۔

بابر یعقوب نے بتایا کہ الیكشن كو فول پروف بنانے كے لیے الیكٹرانك ووٹنگ مشینیں خریدنے جارہے ہیں، وزارت انفارمیشن ٹیكنالوجی نے الیكٹرانك ووٹنگ مشینوں كی خریداری كیلیے سمری بھجوا دی ہے، الیكٹرانگ ووٹنگ كے لیے ووٹرز اور پریذائیڈنگ آفسیرز كی تربیت بہت ضروری ہے اس لیے 100 فیصد مطمئن ہونے تك الیكٹرانك ووٹنگ مشین انتخابات میں استعمال نہیں كی جاسكتی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں