تاجروں کوہراساں کرنیوالے سی آئی ڈی افسران کاتبادلہ نہ ہوسکا

2افسران راجاخالد اور انوار لودھی ایف آئی اے کے نام پرتاجروں کوہراساں کرتے تھے،تبادلہ رکوالیا


Adil Jawad November 13, 2012
2افسران راجاخالد اور انوار لودھی ایف آئی اے کے نام پرتاجروں کوہراساں کرتے تھے،تبادلہ رکوالیا۔ فوٹو: فائل

تاجروں وصنعتکاروں کوہراساں کرنے کے الزام میں سی آئی ڈی کے2افسران کے اندرون سندھ تبادلوں کے احکامات پرعملدرآمد نہیں ہوسکا،دونوں افسران نے اپنے تبادلے منسوخ کروالیے ہیں۔

منی ایکسچینج کمپنی کے مالکان اورتاجروں کی جانب سے متعدد شکایات کی گئی تھیں کہ سی آئی ی کے انسدادانتہاپسندی سیل کے2افسران راجاخالداورانوارلودھی انھیں ہراساں کررہے ہیں،مذکورہ افسران منی ایکسچینج کمپنی مالکان کے دفاتراورگھروں پرایف آئی اے کانام استعمال کرکے چھاپے مارتے ہیں اوران پرالزام عائدکرتے ہیں کہ وہ حوالہ اورہنڈی کے کاروبار سے منسلک ہیں۔آئی جی سندھ اورسی آئی ڈی کے اعلی افسران کودونوں افسران کی غیرقانونی سرگرمیوں سے آگاہ کیاگیاتھاجس پرراجاخالد کاتبادلہ سکھراورانوارلودھی کاتبادلہ لاڑکانہ میں کیاگیاتھاتاہم اب تک دونوں افسران کے تبادلوں پرعمل درآمدنہیں ہوسکانہ ہی ان کے خلاف کسی قسم کی کوئی تحقیقات بھی ہوسکیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں