کسی کو اپنی اقدار اورروایات سے کھیلنے نہیں دینگے وزیر اعظم

دہشتگردی کیخلاف مکمل تیاری کی ضرورت ہے، اشرافیہ کو ٹیکس نیٹ میں لایا جائے


News Agencies/Numaindgan Express November 13, 2012
اسلام آباد: وزیر اعظم پرویز اشرف افغان وفد کے سربراہ صلاح الدین ربانی سے مصافحہ کررہے ہیں۔ فوٹو : ایکسپریس

وزیراعظم راجا پرویز اشرف نے کہا ہے کہ دہشتگردی کے چیلنج سے نمٹنے کیلیے معاشرے کے تمام طبقات کی طرف سے آگاہی اور مکمل تیاری کی ضرورت ہے۔

اس حوالے سے قانون نافذ کرنیوالے اداروں پر سب سے بڑی ذمے داری عائد ہوتی ہے، قانون نافذ کرنے والے ادارے اور پاکستانی عوام اپنے بچوں کے مستقبل کوغیر محفوظ نہیں ہونے دینگے، ہم کسی کو اجازت نہیں دینگے کہ ہماری قوم کی روح کچل دے، ہم اپنی اقدار، روایات، ثقافت اور طرز زندگی کو بچانے کیلیے متحد رہیں گے۔ نیشنل ہائی ویز اینڈموٹروے پولیس کی تقریب تقسیم اعزازات سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا اپنی اقدار اور روایات کے ساتھ کسی کوکھیلنے کی اجازت نہیں دینگے۔ افغان امن کونسل کے چیئرمین صلاح الدین ربانی کی قیادت میں وفد سے ملاقات میںگفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا افغانستان اور پاکستان کو خطے میں امن کیلیے ملکر کام کرنا چاہیے، دوطرفہ بات چیت کے مثبت نتائج برآمد ہونگے۔ انھوں نے کہا ملالہ پر حملے نے ساری دنیا کو ہلا کے رکھ دیا ہے۔

صلاح الدین ربانی نے کہا کہ افغان عوام سوویت یونین کیخلاف جدوجہد میں مدد کرنے پر پاکستان کے شکرگزار ہیں۔ ملالہ پر حملہ کرنیوالوں نے بزدلانہ کارروائی کی ہے، وزیراعظم نے وفد کیساتھ افغان فوج کی سرحد پار سے بلااشتعال گولہ باری کا معاملہ اٹھایا ہے، دونوں اطراف سے ایسے واقعات کے تدارک کیلئے رابطے بڑھانے پر اتفاق کیاگیا،ایف بی آر کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے پرویزاشرف نے ٹیکس ٹو جی ڈی پی کی شرح میںاضافے پرزوردیتے ہوئے کہا ٹیکس دہندگان کی عزت نفس کا خیال رکھاجائے، ٹیکس کی رضا کارانہ ادائیگی کے کلچرکوفروغ دینا ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں