سندھ میں3میڈیکل کالجز قائم کرنیکی تیاریاں مکمل سنگ بنیاد رواں ہفتے رکھا جائیگا

کراچی میں لانڈھی میڈیکل کالج،کوہسارمیڈیکل کالج حیدرآباد اور میرپور خاص میڈیکل کالج کی تعمیر آئندہ ماہ سے شروع ہوگی.


Staff Reporter November 13, 2012
ڈاکٹر صغیر احمد نے کالجز کے قیام کی سمری بھیجی جو منظور کرلی گئی، طالبعلم2014 میں داخلہ لے سکیں گے،عبدالمجید چھٹو فوٹو: فائل

صوبائی محکمہ صحت کے زیر انتظام چلنے والے پہلے تین میڈیکل کالجوں کا سنگ بنیاد رواں ہفتے رکھاجائیگا۔

کراچی میں لانڈھی میڈیکل کالج، کوہسار میڈیکل کالج حیدرآباد اور میرپور خاص میڈیکل کالج کی تعمیر کاکام آئندہ ماہ سے شروع کردیاجائیگا اورآئندہ سال سے ان تینوں میڈیکل کالجوں میں ایم بی بی ایس میں داخلوںکاعمل بھی شروع کیاجائیگا، تفصیلات کے مطابق صوبے میں محکمہ صحت کے ماتحت 3 میڈیکل کالجزکے قیام کافیصلہ کیاگیا ہے ان میں ایک میڈیکل کالج لانڈھی میں قائم کیاجائیگادوسرا میڈیکل کالج حیدرآباد اور تیسرا میرپورخاص میں قائم کیاجائیگا، اس سے قبل محکمہ صحت کے ماتحت ڈاؤ میڈیکل کالج اورسندھ میڈیکل کالج تھا تاہم 2006 میں ڈاؤ یونیورسٹی کے قیام کے بعد دونوں میڈیکل کالج ڈائو یونیورسٹی کے ماتحت کردیے گئے ان میں سے یکم جون کو سندھ میڈیکل کالج کو سندھ میڈیکل یونیورسٹی کا درجہ دیدیاگیا جس کے بعددونوں میڈیکل کالج محکمہ صحت کے ماتحت نہیں رہے۔

تاہم صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر صغیراحمد نے سالانہ ترقیاتی پروگرام میں ایک میڈیکل کالج کراچی اور دو اندرون سندھ قائم کرنے کی سمری وزیراعلیٰ کو بھیجی تھی جس کو منظور کرلیاگیا،میڈیکل کالجوں کے پروجیکٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر عبدالمجید چھٹو نے بتایا کہ کراچی میں لانڈھی میں قائم کیے جانیوالے لانڈھی میڈیکل کالج کا سنگ بنیاد جمعہ کو وزیر صحت ڈاکٹر صغیر حمد رکھیں گے جبکہ حیدرآباد اور میرپورخاص کے میڈیکل کالجوںکا سنگ بنیاد بھی آئندہ ہفتے رکھاجائیگا ،لانڈھی میڈیکل کالج ایک ارب کی لاگت سے قائم ہوگا اور تعمیر آئندہ ہفتے شروع ہوگی اور 2014 تک تعمیر مکمل کی جائے گی تاہم آئندہ سال سے کالج میں پہلے ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس کے داخلوںکا آغاز ہوگا،انھوں نے بتایا کہ حیدرآباد میں قائم کیے جانے والے کوہسار میڈیکل کالج پر ایک ارب 30 کروڑ اور میرپورخاص میڈیکل کالج پر ایک ارب 60 کروڑ روپے لاگت آئیگی،تینوں میڈیکل کالجوں کو ہر صورت میں دو سال میں مکمل کیاجائیگا،ان کاکہنا تھا کہ یہ تینوں میڈیکل وڈینٹل کالج صوبائی محکمہ صحت کے ماتحت ہوں گے، وزیر صحت نے تینوں میڈیکل کالجوں کی اسکیموںکومنظورکرایا تاکہ صوبے کے بچے میڈیکل کالجوں میں تعلیم حاصل کرسکیں انھوں نے بتایا کہ خواہشمند طلبا آئندہ سال سے تینوں میڈیکل کالجوں میں داخلے کیلیے درخواست دے سکیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں