پیرول پر رہا 2 مفرور ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم

عبدالطیف کامران اسلحہ ایکٹ اور محمد ساجد چوری کے مقدمے میں ملوث تھے.


Staff Reporter November 13, 2012
عبدالطیف کامران اسلحہ ایکٹ اور محمد ساجد چوری کے مقدمے میں ملوث تھے. فوٹو : فائل

اسلحہ ایکٹ اور چوری کے الزام میںمفرور پیرول پر رہا دو ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیدیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ غربی سہیل احمد مشہوری نے پیرول پر رہا عدالت سے مفرور ملزم عبدالطیف کامران عرف پانڈہ اور محمد ساجد عرف گوجا کی فوری گرفتاری کا حکم دیا ہے اور گرفتار کرکے17نومبر کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے، استغاثہ کے مطابق 24اگست 1999کوملزم عبدالطیف کو تھانہ مومن آباد نے اسلحہ ایکٹ کے الزام میں گرفتار کیا تھا، 20 نومبر کو جیل حکام نے ملزم کو حکومت سندھ کے حکم پر پیرول پر رہا کردیا تھا اور 29مئی 2005 تک پیرول کی توسیع ہوتی رہی تاہم بعدازاں ملزم عدالت سے مفرور ہوگیا تھا ۔

دوسرے ملزم ساجد عرف گوجا کو تھانہ اورنگی نے13جنوری2000کو چوری کے الزام میں گرفتار کیا تھا، جیل حکام نے12اگست 2003کو پیرول پر رہا کردیا تھا اور مذکورہ تاریخ تک توسیع ہوئی تھی تاہم ملزم نے دوبارہ عدالت کا رخ نہیں کیا تھا، عدالت نے انھیں مفرور اور اشتہاری قرار دیدیا تھا سپریم کورٹ کے حکم پر فاضل عدالت نے فوری ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کرتے ہوئے انکی فوری گرفتاری کا حکم دیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں