مذاکرات اور دہشت گردی ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے بھارت

عوام مذاکرات چاہتے ہیں لیکن مذاکرات اور دہشت گردی ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے، نائیڈو


News Agencies April 06, 2016
عوام مذاکرات چاہتے ہیں لیکن مذاکرات اور دہشت گردی ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے، نائیڈو۔ فوٹو : فائل

بھارت کے مرکزی وزیر ایم وینکیا نائیڈو نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام سمیت کوئی بھی اس بات پریقین نہیں کرے گا کہ پٹھان کوٹ ایئربیس پر حملے کا بھارت کی طرف سے ڈرامہ رچایا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ایم وینکیا نائیڈو نے ایک پاکستانی اخبار کی اس رپورٹ کہ ''پٹھانکوٹ حملے کا ڈرامہ بھارت کی طرف سے رچایا گیا تھا'' پرردعمل ظاہرکرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ یہ کیا ہے۔ پاکستانی اخبار کی رپورٹ پاکستان کا سرکاری موقف نہیں ہے۔ مجھے امید ہے پاکستان اس طرح کا موقف نہیں لے گا۔ نائیڈو کا کہنا تھا کہ پاکستان انتہاپسند گروپوں کے دباؤ میں ہے۔ عوام مذاکرات چاہتے ہیں لیکن مذاکرات اور دہشت گردی ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق وی کے سنگھ نے گورکھ پورمیں صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ چین جس نے کالعدم جیش محمد کے سربراہ مولانا مسعود اظہر کا نام اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں دہشتگردوں کی فہرست میں شامل کرنے کی بھارتی کوشش کو ناکام بنا دیا تھا، ہوشیار رہے اسے پاکستان کی حمایت یافتہ دہشتگردی کے نتیجے میں بھاری قیمت چکانا پڑ سکتی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں