سعودی عرب نے ایرانی فضائی کمپنی ماھان ایئر پر پابندی لگادی
ماھان ایئر پریمن اور شام میں مداخلت کا الزام ، جاری کردہ تمام اجازت نامے منسوخ کر دیے گئے
سعودی عرب کے محکمہ شہری ہوا بازی نے ایران کی فضائی کمپنی ماھان ایئر کے مملکت کی فضا اور ہوائی اڈوں کے استعمال پر پابندی عاید کرتے ہوئے ایرانی کمپنی کے ساتھ ہرطرح کا تعاون ختم کردیا۔
عرب ٹی وی کے مطابق سعودی عرب کے محکمہ شہری ہوابازی کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ایرانی پاسداران انقلاب کے زیرانتظام چلنے والی ''ماھان ایئر'' کو یمن میں یمنی حوثی اورشام میں صدر بشار الاسد کی معاونت کی پاداش میں سعودی عرب کی سرزمین اور فضا استعمال کرنے سے روکا گیا ہے، فرم کوجاری کردہ تمام اجازت نامے منسوخ کردیے گئے ہیں۔ادھر امریکی نیوی حکام نے بتایاہے کہ گزشتہ ہفتے بحیرہ عرب میں یمن کے باغیوں کیلیے ایران سے بھجوائی جانے والی اسلحہ اور گولا بارود کی بھاری کھیپ ضبط کرلی۔
28 مارچ کو بحیرہ عرب میں2امریکی پٹرول جہازسیروکو اورگرافلی نے اس کھیپ کو پکڑا۔ضبط کیے جانیوالے اسلحے میں 1500 کلاشنکوف، 200 راکٹس اور50ملی میٹر بیرل کی21 خودکار بندوقیں شامل تھیں،پکڑاجانیوالا اسلحہ اس وقت امریکاکے قبضے میں ہے۔دریں اثنا یمن کے نو منتخب نائب صدر جنرل علی محسن الاحمر نے خلیج تعاون کونسل کے رکن ممالک کی جانب سے یمن میں جاری بغاوت ناکام بنانے کیلیے کی جانے والی کوششوں اور امداد کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ یمنی قوم خلیجی بھائیوں کے احسانات کو کبھی فراموش نہیں کرسکے گی۔