لاہور میں سی ٹی ڈی اورپولیس کی کارروائی میں 6 دہشت گرد ہلاک

ہلاک دہشت گردوں کاتعلق کالعدم ٹی ٹی پی استاداسلم گروپ سےتھا، سی ٹی ڈی


ویب ڈیسک April 06, 2016
4 دہشت گرد رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھا کر بھاگنے میں کامیاب ہوگئے جن کی تلاش کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں، فوٹو : فائل

سگیاں پل کےقریب سی ٹی ڈی اورپولیس کی مشترکہ کارروائی کے نتیجے میں 6 دہشت گرد ہلاک جب کہ 4 فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

لاہور میں سگیاں پل کے قریب سی ٹی ڈی اور پولیس نے دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر چھاپہ مارا جس پر وہاں موجود دہشت گردوں نے پولیس ٹیم پر حملہ کردیا جس کے بعد پولیس کی بھاری نفری طلب کرکے علاقے میں آپریشن شروع کردیا گیا، آپریشن کے دوران پولیس اہلکاروں سے مقابلے میں 6 دہشت گرد ہلاک جب کہ 4 دہشت گرد رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھا کر بھاگنے میں کامیاب ہوگئے جن کی تلاش کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

سی ٹی ڈی ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گردوں کاتعلق کالعدم ٹی ٹی پی استاداسلم گروپ سےتھا جو کہ دہشت گردوں کی متعدد کارروائیوں میں مطلوب تھے جب کے ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اوردھماکاخیزموادبرآمد ہوا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں