سرگودھا خوشاب اور گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے

زلزلے کی شدت 3.6 جب کہ زمین میں اس کی گہرائی 86 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی، زلزلہ کوہ پیما مرکز


ویب ڈیسک April 06, 2016
زلزلے کی شدت 3.6 جب کہ زمین میں اس کی گہرائی 86 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی، زلزلہ کوہ پیما مرکز. فوٹو: فائل

سرگودھا، خوشاب، بھکر اور گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔

زلزلہ کوہ پیما مرکز کے مطابق پنجاب کے شہروں سرگودھا، خوشاب، بھکر اور گردو نواح میں 3.6 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا۔ زلزلے کا مرکز خوشاب کے جنوب میں 12 کلو میٹر کے فاصلے پر تھا جب کہ زمین میں اس کی گہرائی 86 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی۔

زلزلے کے نتیجے میں کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں تاہم زلزلے کے باعث عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ اپنے گھروں سے باہر نکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد شروع کردیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں