مظفرآبادلین دین کے تنازع پر4افرادکاقتلملزمان گرفتار

شریف نے سابق بہنوئی اقبال،اسکی بیوی شہناز،بیٹی اوربیٹے کوچھریاں مارکرقتل کردیا.

شریف نے سابق بہنوئی اقبال،اسکی بیوی شہناز،بیٹی اوربیٹے کوچھریاں مارکرقتل کردیا. فوٹو: فائل

مظفرآباد کے نواحی علاقے سیدپورمیںخاندانی رنجش اورلین دین کے تنازع کی وجہ سے ایک ہی خاندان کے4افراد کوقتل کردیا گیا۔


سینئر سپرنٹنڈنٹ پو لیس راجہ شفقت تنویرنے میڈیاکو بتایاکہ تھانہ کہوڑی کی حدودمیںلاہورکے رہائشی شریف نامی شخص نے اپنی بیوی اورایک اورساتھی غلام محی الدین عرف بلاکے ہمراہ43سالہ محمداقبال،35سالہ شہنازبی بی، 12سالہ عظمی،13سالہ ناصر کو خنجر اور چھریوںکے وارکرکے قتل اوراسکی 15سالہ بیٹی منزہ کو شدید زخمی کردیا۔پولیس نے بتایا کہ ملزم شریف نے ایک طے شدہ منصوبے کے تحت محمد اقبال کے پورے خاندان کو صف ہستی سے مٹادیا،جب اہل علاقہ نے شورسناتوانھوں نے گھیرا ڈال ملزم شریف اور اسکی بیوی کوپکڑکرپولیس کے حوالے کردیا۔

واقعے کے تیسرے ملزم غلام محی الدین عرف بلا کوسٹی پولیس مظفر آباد نے لاہورفرارہونیکی کوشش کے دوران گرفتارکیا۔ملزم شریف نے میڈیاکے سامنے اعتراف جرم کر تے ہو ئے کہاکہ محمداقبال نے ایک سال پہلے اسکی بہن کو چھو ڑدیا تھا۔اورمجھ سے پچاس ہزارروپے لیکرواپس نہیںکیے تھے،میںکوڑی کوڑی کامحتاج ہوگیاتھااوراس وجہ سے میں نے اسے قتل کیا۔
Load Next Story