پاکستان کی ایٹمی صلاحیت جنوبی ایشیا میں طاقت کے توازن اور اپنی سلامتی کیلئے ہے ملیحہ لودھی

ایف ایم سی ٹی جیسے امتیازی اور غیر مساویانہ معاہدے کو تسلیم نہیں کرتے، پاکستان کی مستقل مندوب برائے اقوام متحدہ

طاقتور ممالک کا دوہرا معیار دوسرے ممالک میں عدم تحفظ کا احساس پیدا کرتا ہے، ملیحہ لودھی:فوٹو:فائل

FAISALABAD:
اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ پاکستان کی ایٹمی صلاحیت جنوبی ایشیا میں طاقت کے توازن اور اپنی سلامتی کیلئے ہے۔


نیویارک میں اقوام متحدہ کے جوہری تخفیف اسلحہ کمیشن میں خطاب کے دوران پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے عالمی جوہری طاقتوں کے دوہرے معیار پر شدید تنقید کی، انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ایٹمی صلاحیت جنوبی ایشیا میں طاقت کے توازن اور اپنی سلامتی کے لئے ہے لیکن کچھ ایٹمی ممالک نے عدم پھیلاؤ کے اصولوں کے برخلاف امتیازی جوہری معاہدے کر رکھے ہیں، طاقتور ممالک کا دوہرا معیار دوسرے ممالک میں عدم تحفظ کا احساس پیدا کرتا ہے۔

ملیحہ لودھی نے کہا کہ اسلحہ کی دوتہائی برآمدات دنیا کے چار ممالک کر رہے ہیں، طاقتور ممالک دوسروں کو جوہری ہتھیاروں سے پرہیز کی تاکید کرتے ہیں لیکن اپنے ایٹمی ہتھیاروں کو کم نہیں کرتے، اس لیے پاکستان ایف ایم سی ٹی جیسے امتیازی اور غیر مساویانہ معاہدے کو تسلیم نہیں کرتا۔
Load Next Story