پاک فضائیہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اہم کردارادا کررہی ہےایئرچیف مارشل سہیل امان

پی اے ایف اکیڈمی میں تربیت کا معیارقابل تعریف ہے، ایئر چیف مارشل


ویب ڈیسک April 06, 2016
پاک فضائیہ کے کیڈٹس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کے مہمان خصصی عراقی فضائیہ کے سربراہ نے بھی شرکت کی فوٹو: فائل

پاک فضائیہ کےسربراہ ایئرچیف مارشل سہیل امان کا کہنا ہے کہ پاک فضائیہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اہم کردار ادا کررہی ہے۔

پاکستان ایئرفورس اکیڈمی رسال پورمیں 116 ویں نان جی ڈی کیڈٹس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتےہوئے ایئرچیف مارشل سہیل امان نے کہا کہ پی اے ایف اکیڈمی میں تربیت کا معیارقابل تعریف ہے، وہ تمام کیڈٹس کوٹریننگ مکمل ہونے پرمبارک باد پیش کرتے ہیں،اس موقع پرپاس ہونے والے کیڈٹس کے والدین بھی مبارک باد کے مستحق ہیں۔ پاک فضائیہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اہم کردارادا کررہی ہے۔

عراقی فضائیہ کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل انورحامد امین نے اپنے خطاب میں کہا کہ انہیں اس پریڈ میں شمولیت پر دلی خوشی ہے، یہ تقریب گریجویٹس کی سخت محنت کا نتیجہ ہے، پاکستان کے گریجویٹس مبارک باد کے مستحق ہیں،اس کے علاوہ وہ عراقی افسروں کو تربیت مکمل کرنے پر بھی مبارک باد پیش کرتے ہیں، پاکستان اورعراق کے درمیان تعلقات مضبوط رشتے سے بندھے ہوئے ہیں، عراق نے 1947 میں پاکستان کو تسلیم کیا، مستقبل میں دونوں ملکوں کے تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں