ڈیرہ اسماعیل خان میں تیز رفتار کار کی ٹکر سے موٹر سائیکلوں پر 5 افراد جاں بحق

جاں بحق ہونے والوں میں ایک ہی خاندان کے 3 افراد میاں، بیوی اور ان کی بیٹی بھی شامل ہے، پولیس


ویب ڈیسک April 06, 2016
ضابطے کی کارروائی کے بعد لاشون کو ورثا کے حوالے کردیا جائے گا،پولیس:۔ فوٹو: فائل

ڈیرہ میاں والی روڈ پر تیز رفتار کار نے 2 موٹر سائیکلوں پر سوار 5 افراد کو کچل ڈالا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں میاں والی روڈ پر تیز رفتار کار نے مخالف سمت سے آنے وال 2 موٹر سائیکلوں کو کچل ڈالا۔ تصادم کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں ایک ہی خاندان کے 3 افراد میاں، بیوی اور ان کی بیٹی بھی شامل ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جب کہ ضابطے کی کارروائی کے بعد لاشوں کو ورثا کے حوالے کردیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں