ڈاکٹر صغیر احمد اور افتخار عالم کے استفعفے اسپیکر سندھ اسمبلی کوموصول
اسپیکر سندھ اسمبلی ان سے استعفوں کی تصدیق کے بعد اسے قبول کریں گے
ایم کیو ایم سے منحرف ہوکر مصطفیٰ کمال کے ساتھ پاک سرزمین پارٹی بنانے والے ڈاکٹر صغیر انصاری اور افتخار عالم کے سندھ اسمبلی کے رکنیت سے استعفے اسپیکر کو موصول ہوگئے ہیں۔
ڈاکٹر صغیر احمد اور افتخار عالم 2013 کے عام انتخابات میں ایم کیو ایم کے ٹکٹ پر سندھ اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے تھے تاہم گزشتہ ماہ یہ دونوں افراد اپنی سیاسی جماعت سے منحرف ہوکر مصطفیٰ کمال اور انیس قائم خانی کے ساتھ آملے تھے اور انہوں نے سندھ اسمبلی کی رکنیت سے بھی استعفے کا اعلان کردیا تھا تاہم ان کے استعفے اسپیکر سندھ اسمبلی کو اب موصول ہوئے ہیں۔
واضح رہے کہ قانون کے مطابق اسپیکر آئینی طور پر ان سے استعفوں کی تصدیق کے بعد اسے قبول کریں گے جس کے بعد ان حلقوں پر دوبارہ انتخابات ہوں گے۔