پاناما لیکس یا اس قسم کے دوسرے لیکس کو اہمیت نہیں دیتا مولانا فضل الرحمان

ہمیں پاناما لیکس پر وزیر اعظم کی بنائی ہوئی کمیٹی کی تحقیقات کا انتظامر کرنا چاہیے، سربراہ جے یو آئی (ف)


ویب ڈیسک April 06, 2016
خیبر پختونخوا کا حقوق نسواں بل اسلامی نظریاتی کونسل نے مسترد کردیا ہے، فضل الرحمان فوٹو: فائل

PESHAWAR/ KARACHI: جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ پاناما لیکس جیسی باتوں کو اہمیت نہیں دیتے کیونکہ اس قسم کی چیزیں آتی رہتی ہیں۔

پشاور میں پریس کانفرنس کے دوران مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ پاناما لیکس میں دنیا بھر کے سیاسی رہنماؤں کے نام ہیں، پاناما لیکس جیسے لیکس پہلے بھی آتے رہے ہیں، پہلے وکی لیکس آیا اس کے بعد پاناما لیکس اور پھر کوئی اور لیکس آجائے گا۔ وہ انہیں اہمیت نہیں دیتے۔ پاناما لیکس میں یہ بات غور طلب ہے کہ بیرون ملک لوٹا ہوا مال ہے یا جائز مال ہے، اگر جائز مال ہے اور وہ بھی اتنا زیادہ ہے کہ اس سے ملک کے قرضے ختم کیے جاسکتے ہیں تو اسے یہاں لانے میں کیا قباحت ہے۔ اس سلسلے میں وزیر اعظم نے کمیٹی بنادی ہے، ہمیں اس کی تحقیقات کا انتظار کرنا چاہیے۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ خیبر پختونخوا کا حقوق نسواں بل اسلامی نظریاتی کونسل نے مسترد کردیا ہے جب کہ حقوق نسواں بل پروزیراعلیٰ پنجاب سےمذاکرات کےلیےکمیٹی بنادی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسٹم ایکٹ کے نفاذ کا فیصلہ مالاکنڈ کے عوام کو کرنا چاہیئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں