کراچی میں بیوی کا دانت توڑنے پر شوہر کو 3 سال قید کی سزا
حاجرہ بی بی نے گزشتہ سال نومبرمیں اپنے شوہر پرویزعالم کے خلاف مقدمہ درج کرایا
مقامی عدالت نے بیوی کا دانت توڑنے پر شوہر کو 3 سال قید اور 50 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنادی۔
ڈسٹرکٹ سیشن جج کراچی غربی کی عدالت میں اورنگی ٹاؤن کی رہائشی ہاجرہ نامی خاتون کی جانب سے پاکستان بازار پولیس اسٹیشن میں درج مقدمے کی سماعت ہوئی، حاجرہ بی بی نے گزشتہ سال نومبرمیں اپنے شوہر پرویزعالم کے خلاف مقدمہ درج کرایا جس میں اس کا مؤقف تھا اس کے شوہر کے تھپڑ مارنے سے اس کا دانت ٹوٹ گیاتھا۔
سیشن جج غربی نے مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے مجرم پرویزکی ضمانت منسوخ کردی اوراسے 3 سال کی سزا سناتےہوئے جیل بھجوا دیا۔