گجرات میں بااثر زمیندارنے محنت کش پر ظلم کی انتہا کردی

محنت کش کا قصوریہ تھا کہ اس کا اونٹ زمیندارالطاف کی زمینوں پر چلا گیا جس کے بعد اس پر2 گھنٹے تک ڈنڈے برسائے گئے۔


ویب ڈیسک April 06, 2016
محنت کش کا قصوریہ تھا کہ اس کا اونٹ زمیندارالطاف کی زمینوں پر چلا گیا جس کے بعد اس پر2 گھنٹے تک ڈنڈے برسائے گئے۔ فوٹو: ایکسپریس نیوز

SYDNEY: طاقت کے نشے میں چور زمیندار نے محنت کش کو انسانیت سوز تشدد کا نشانہ بنا کر اس کے بال مونڈھ دیئے۔

گجرات کے گاؤں ڈھوک گجراں میں ظلم کے شکار50 سالہ لیاقت کا قصور یہ تھا کہ اس کا اونٹ زمیندار الطاف کی زمینوں پر چلا گیا جس کے بعد زمیندار الطاف اپنے ساتھیوں کے ہمراہ 2 گھنٹے تک نہتے شخص پر ڈنڈے برساتا رہا جس کے بعد اس کے بال مونڈھ دیئے گئے اورلیاقت جب درد کے عالم میں بیہوش ہوا تو ملزمان فرار ہوگئے۔

محنت کش کےاہل خانہ نے الزام عائد کیا کہ ملزموں کو مقامی لیگی ایم این اے کی پشت پناہی حاصل ہے اور ہمیں علاقہ چھوڑنے کی دھمکیاں بھی دی جارہی ہیں۔ ایکسپریس نیوز پر واقعے کی فوٹیج چلی تو انتظامیہ بھی حرکت میں آئی اور تھانہ صدر سرائے عالمگیر نے 2 نامزد اور 3 نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے مرکزی ملزم الطاف کو حراست میں لے لیا جب کہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |