بلوچستان کے ضلع قلات میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن 15 دہشت گرد ہلاک

دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے تھا جبکہ ان کے قبضےسےبھاری تعداد میں اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد ہوا، صوبائی حکومت


ویب ڈیسک April 06, 2016
دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے تھا جبکہ ان کے قبضےسےبھاری تعداد میں اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد ہوا، صوبائی حکومت، فوٹو؛ فائل

بلوچستان کے ضلع قلات میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم کے 15 دہشت گرد ہلاک ہوگئے جب کہ دہشت گردوں کے 2 ٹھکانے بھی تباہ کردیئے گئے۔

ترجمان بلوچستان حکومت انوار الحق کے مطابق قلات کے علاقے جوہان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں کالعدم تنظیم کے 15دہشت گرد ہلاک ہوگئے جب کہ کارروائی کے نتیجے میں دہشت گردوں کے دو کیمپ بھی تباہ کردیئے گئے۔ صوبائی حکومت کے ترجمان کا کہنا تھا کہ آپریشن کے دوران ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد ہوا ہے جن میں بارودی سرنگیں، بم، بم بنانے والے آلات اورراکٹ بھی شامل ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |