کراچی سمیت سندھ بھر میں دفعہ 144 میں 3 ماہ کی توسیع
دفعہ 144 کے دوران اسلحہ کی نمائش پر بھی پابندی ہوگی، نوٹی فکیشن جاری
محکمہ داخلہ سندھ نے کراچی سمیت صوبے بھر میں نافذ دفعہ 144 میں مزید 90 روز کے لیے توسیع کردی جب کہ اس دوران اسلحہ کی نمائش پر بھی پابندی ہوگی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق محکمہ داخلہ سندھ نے کراچی سمیت صوبے بھر میں گزشتہ 3 ماہ سے نافذ دفعہ 144 میں مزید 90 روز کی توسیع کردی ہے جس کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ نوٹی فکیشن کے مطابق دفعہ 144 کے دوران اسلحہ کی نمائش پر پابندی ہوگی جب کہ اس دوران کسی بھی قسم کے کوئی جلسے یا جلوس کا انعقاد نہیں کیا جاسکے گا۔
نوٹی فکیشن میں مزید بتایا گیا ہے کہ دفعہ 144 کے دوران قانون نافذ کرنے والے اداروں کی گاڑیوں سے ملتی جلتی گاڑیوں، پولیس لائٹس لگانے، کالے شیشوں اور فینسی نمبر پلیٹس پر بھی پابندی ہوگی اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف متعلقہ ایس ایچ اوز مقدمات رجسٹرڈ کرنے کے مجاز ہوں گے۔