میموکیس کی سماعت غیرمعینہ مدت کے لئے ملتوی

سپریم کورٹ کا سیکریٹری داخلہ کوحسین حقانی کی سیکیورٹی یقینی بنانےکا حکم ۔


ویب ڈیسک November 13, 2012
سپریم کورٹ کا سیکریٹری داخلہ کوحسین حقانی کی سیکیورٹی یقینی بنانےکا حکم ۔ فوٹو فائل

سپریم کورٹ نے میموکیس کی سماعت غیرمعینہ مدت کے لئےملتوی کردی۔

چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں نو رکنی بینچ نے میمو کیس کی سماعت کی، اس موقع پر عدالت نے سوال کیا کہ انہیں بتایا جائے حسین حقانی کو کس قسم کی سیکیورٹی کے تحفظات ہیں اور وہ کس قسم کی سیکیورٹی مانگ رہے ہیں، چیف جسٹس نے حسین حقانی کی وکیل عاصمہ جہانگیر سے کہا کہ آپ سیکریٹری داخلہ کوحسین حقانی کی سکیورٹی کے حوالے سے تحفظات بتا دیجئے، جواب میں عاصمہ جہانگیر نے کہا کہ ان کا حسین حقانی سے گذشتہ روز رابطہ ہوا تھا جس کے بعد حسین حقانی نے حکومت سے سوال کیا ہے کہ ان کی سیکیورٹی کو کس طرح ممکن بنایا جاسکے گا۔

عاصمہ جہانگیر کا کہنا تھا کہ اگر حسین حقانی پاکستان آجاتے ہیں تو کیا ان کو ملٹری انٹیلی جینس سے تحفظ دیا جائے گا ، جواب میں چیف جسٹس نے کہا کہ حسین حقانی نے چار روز کے نوٹس پر واپس آنے کی تحریری یقین دہانی کرائی تھی، اس بات کی پاسداری کی جائے، ان کا کہنا تھا کہ پاکستان سے باہر بیٹھ کر ایسی بات نہیں کرنا چاہئے کہ ملک میں حالات اتنے خراب ہیں کہ کسی شخص کو تحفظ فراہم نہیں کیا جاسکتا۔

عدالت نے اپنے تحریری حکم میں عاصہ جہانگیر کو کہا ہے کہ وہ عدالت کو بتائیں کہ حسین حقانی کو کس قسم کی سیکیورٹی کے تحفظات ہیں، عدالت نے سیکریٹری داخلہ کوحسین حقانی کی سیکیورٹی یقینی بنانےکا بھی حکم دیا ہے، کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں