پاکستان اقوام متحدہ کی کونسل برائے انسانی حققوق کا تیسری مرتبہ رکن منتخب

اقوام متحدہ کی کونسل برائے انسانی حقوق کا ممبر بننے کیلئے کسی بھی رکن کو 97 ووٹ درکار ہوتے ہیں۔


ویب ڈیسک November 13, 2012
اقوام متحدہ کی کونسل برائے انسانی حقوق کا ممبر بننے کیلئے کسی بھی رکن کو 97 ووٹ درکار ہوتے ہیں۔ فوٹو: فائل

پاکستان اقوام متحدہ کی کونسل برائے انسانی حقوق کا تیسری مرتبہ رکن منتخب ہو گیا۔

اقوام متحدہ کی کونسل برائے انسانی حقوق میں13 رکن ممالک کا تعلق افریقہ جبکہ 13 کا ایشیا سے ہوتا ہے، اقوام متحدہ کی کونسل برائے انسانی حقوق کا ممبر بننے کیلئے کسی بھی رکن کو 97 ووٹ درکار ہوتے ہیں جب کہ پاکستان نے 171 ووٹ حاصل کیے۔


اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب مسعود خان نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ انسانی حقوق ہمارے آئین اور قومی نظریات کا حصہ ہیں،عالمی برادری کی طرف سے پاکستان کا انتخاب پاکستان کی خدمات پر اعتماد کا اظہار ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں