معین خان کے ’’چاہنے والے‘‘ انھیں دوبارہ کوئی ذمہ داری دلانے کیلیے سرگرم

چیئرمین بورڈ شہریارخان محسن خان کو چیف سلیکٹر بنانا چاہتے تھے، ذرائع

چیئرمین بورڈ شہریارخان محسن خان کو چیف سلیکٹر بنانا چاہتے تھے، ذرائع۔ فوٹو: فائل

سابق کپتان معین خان کے ''چاہنے والے'' انھیں دوبارہ کوئی ذمہ داری دلانے کیلیے سرگرم ہو گئے۔


ذرائع کے مطابق چیئرمین بورڈ شہریارخان محسن خان کو چیف سلیکٹر بنانا چاہتے تھے مگر انھوں نے انکار کر کے کوچنگ میں دلچسپی ظاہر کر دی، بورڈ کے ایک اعلیٰ آفیشل سے ان کی بالکل نہیں بنتی اور وہ کسی صورت انھیں کوچ مقرر نہیں ہونے دیں گے، مذکورہ آفیشل معین خان کو بہت پسند کرتے اور انھیں دوبارہ چیف سلیکٹر دیکھنے کے خواہاں ہیں، اس ضمن میں کوئی فیصلہ رواں ہفتے ہی متوقع ہے، البتہ اگر شہریارخان نے مخالفت کی تو گیم تبدیل ہو جائے گا۔

یاد رہے کہ معین خان گذشتہ برس آسٹریلیا میں ورلڈکپ کے دوران ''کسینو اسکینڈل'' کے سبب چیف سلیکٹر کی پوسٹ سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔
Load Next Story