قومی ٹیم کیلیے تینوں فارمیٹس کا ایک کپتان ہونا چاہیئے وسیم اکرم

جب کھلاڑی ایک کپتان کے پیچھے نہیں چل سکتے تو 3 کپتانوں کے پیچھے کیسے چلیں گے، وسیم اکرم


Sports Desk April 07, 2016
جب کھلاڑی ایک کپتان کے پیچھے نہیں چل سکتے تو 3 کپتانوں کے پیچھے کیسے چلیں گے، وسیم اکرم۔ فوٹو: فائل

سابق ٹیسٹ کپتان وسیم اکرم نے کہا ہے کہ قومی ٹیم کیلیے تینوں فارمیٹس میں ایک ہی کپتان ہونا چاہیے۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے وسیم اکرم نے کہا کہ سرفراز احمد کو ٹی 20 ٹیم کا کپتان بنایا جانا اچھا فیصلہ ہے تاہم وہ سمجھتے ہیں کہ کرکٹ کے تینوں بین الاقوامی فارمیٹس میں ایک ہی کپتان ہونا چاہیئے کیونکہ جب کھلاڑی ایک کپتان کے پیچھے نہیں چل سکتے تو 3 کپتانوں کے پیچھے کیسے چلیں گے۔

لیجنڈ کرکٹر نے محمد حفیظ کی جانب سے سچ بولنے کی بات پر کہا کہ اسٹار اوپنر کو پی سی بی کے ضابطہ اخلاق کا خیال رکھنا چاہیئے، اگر اسے کوئی شکایت ہے تو چیئرمین پی سی بی سے بات کرے اور اگر بولنا ہی ہے تو پہلے ریٹائرمنٹ کا اعلان کریں پھر جو بولنا ہے دل کھول کر بولیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں