حفیظ کو انجری چھپانے کے الزام سے کلین چٹ مل گئی
اوپنر نے تکلیف سے ہمیشہ آگاہ رکھا، مسئلہ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے دوران زیادہ بڑھ گیا، ڈاکٹر
KARACHI:
محمد حفیظ کو انجری چھپانے کے الزام سے کلین چٹ مل گئی، پی سی بی کو ٹیم ڈاکٹر نے بتا دیا کہ اوپنر نے انھیں اپنی تکلیف سے ہمیشہ آگاہ رکھا تھا تاہم یہ مسئلہ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے دوران زیادہ بڑھ گیا۔
تفصیلات کے مطابق محمد حفیظ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں گھٹنے کی تکلیف کے سبب آخری 2 میچز نہیں کھیل سکے تھے، اس وقت بعض حلقوں نے الزام لگایا کہ انھوں نے ناراض ہو کر جعلی انجری کا بہانہ بنایا کیونکہ بھارت سے میچ میں ساتویں نمبر پر بیٹنگ کیلیے بھیجا گیا تھا، پھر یہ اطلاعات سامنے آئیں کہ اوپنر فٹ نہیں تھے مگر اس بابت بورڈ کو مطلع کرنامناسب نہ سمجھا اور ٹیم کے ساتھ بھارت چلے گئے، حکام نے اس کی تحقیقات کرانے کا فیصلہ کیا تھا، ذرائع کے مطابق محمد حفیظ کو اب کلین چٹ مل گئی ہے۔
مستعفی ہونے والے ٹیم ڈاکٹر سہیل سلیم نے تحقیقاتی کمیٹی کو بھی بتایا کہ اوپنر بنگلہ دیش میں ایشیا کپ کے دوران ہر میچ کے بعد ٹانگ میں تکلیف کی شکایت کرتے تھے جس کا ٹریٹمنٹ ہوتا رہا، مگر یہ مسئلہ ایسا نہیں لگا کہ انھیں ٹیم سے باہر کر دیا جائے۔
پھر ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے دوران جب تکلیف بڑھ گئی تو ایم آر آئی کرانے کا فیصلہ ہوا اس سے سنگین انجری کا علم ہوا لہٰذا انھیں آرام کرانا پڑا، ڈاکٹر سہیل سلیم نے یہ بھی بتایا کہ حفیظ نے کسی وقت بھی انجری نہیں چھپائی، اس کی نوعیت بعد میں تبدیل ہوئی اور انھیں میچز سے باہر ہونا پڑا۔ واضح رہے کہ حفیظ کے بارے میں اطلاعات کا چیئرمین بورڈ شہریارخان نے بھی نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کرانے کا اعلان کیا تھا۔ اوپننگ بیٹسمین خود پرعائد ان الزامات سے سخت نالاں اور جلد میڈیا کے سامنے دل کی بھڑاس نکالنے کا ارادہ ظاہرکرچکے ہیں۔