ڈیوڈ پیٹریاس نےاستعفی دے کر درست قدم اٹھایا لیون پنیٹا

امریکی فوج کے دستے افغان آرمی کی ٹرینگ کے لئے افغانستان میں رہیں گے، لیون پنیٹا۔


ویب ڈیسک November 13, 2012
امریکی فوج کے دستے افغان آرمی کی ٹرینگ کے لئے افغانستان میں رہیں گے، امریکی وزیر دفاع لیون پنیٹا. فوٹو اے ایف پی

KARACHI: امریکی سیکرٹری دفاع لیون پنیٹا نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سی آئی اے چیف کا عہدہ دیانتداری کا حامل ہو تا ہے، ڈیوڈپیٹریاس نےاستعفی دے کر درست قدم اٹھایا.

میڈ یا سےبات کرتےہو ئے امریکی وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ ڈیوڈ پیٹریاس نے عہدے سے استعفیٰ دینے کا بالکل درست فیصلہ کیا ہے، ان کی ہمدردیاں سابق چیف کے اہلخانہ کے ساتھ ہیں اور وہ امید کر تے ہیں کہ اس سے سی آئی اے کی ساکھ متاثر نہیں ہو گی۔


افغانستان سے اتحادی افواج کےانخلا کے حوالےسے بات کر تےہو ئے ان کا کہنا تھا کہ چند ہفتوں میں فیصلہ کرلیا جائے گا کہ 2014 میں افغانستان سے اتحادی افواج کےانخلا کے بعد کتنی تعداد میں امریکی فوجی دستے رکیں گے، انہوں نے مزید کہا کہ امریکی فوج کے دستے افغان آرمی کی ٹرینگ کے لئے افغانستان میں رہیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں