چین نے سائنسی تحقیقات کیلیے ایک اورسیٹلائٹ خلا میں بھیج دیا

سیٹلائٹ کا مقصد سائنسدانوں کو کشش ثقل اور خلا میں زندگی کے بارے میںمعلومات فراہم کرناہے


INP April 07, 2016
سائنسدان چوہوں کی پیدائش، پھلوں، مکھیوں اور چوہوں کے سیلز پر تابکاری اثرات کا جائزہ لیا جائے گا ۔ فوٹو : فائل

چین نے سائنسی تحقیقات کیلیے ایک سیٹلائٹ خلا میں بھیج دیا ہے، اس سیٹلائٹ کا مقصد سائنسدانوں کو کشش ثقل اور خلا میں زندگی کے بارے میں معلومات فراہم کرناہے۔

ایس جے10 سیٹلائٹ کولانگ مارچ ٹوڈی راکٹ کے ذریعے خلا میں بھیجا گیاجسے چین کے شمال مغربی صحرائے گوبی میں واقع سیٹلائٹ لانچ سینٹرسے چھوڑاگیا، یہ سیٹلائٹ خلا میں 19مختلف سائنسی تجربات کرنے کے بعدزمین پراترے گا، ان تجربات کا انتخاب 200 درخواستوںمیںسے کیاگیاہے۔

سائنسدان چوہوں کی پیدائش کے ابتدائی مراحل کامطالعہ کریں گے جس سے خلا میں انسانوں کی پیدائش پر تحقیق کی جائے گی، ایک اورتجربے کے ذریعے پھلوں، مکھیوں اور چوہوں کے سیلز پر تابکاری اثرات کاجائزہ لیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں