ایران کو روسی طیاروں کی فروخت امریکاکی ویٹوکی دھمکی

ایس یو 30 لڑاکا طیاروں کی فروخت رکوانے کیلیے طاقت استعمال کریں گے، امریکی حکام


APP April 07, 2016
امریکی دعویٰ مسترد، ایران کو سخوئی لڑاکا طیاروں کی فراہمی پرکوئی پابندی نہیں، روس فوٹو: فائل

امریکانے ایران کوروس سے ایس یو۔30 لڑاکا طیاروں کی فروخت رکوانے کی دھمکی دی ہے۔

امریکاکے انڈر سیکریٹری برائے سیاسی امور تھامس شانن نے کہا ہے کہ ان کا ملک ایران کو روسی ساختہ لڑاکا طیاروں کی فروخت رکوانے کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ویٹو پاورکااستعمال کرے گا۔ عرب ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی سینیٹ کی خارجہ تعلقات کمیٹی کے روبرو بدھ کوبیان دیتے ہوئے انھوں نے کہاکہ روس سے اس طرح کے اسلحے کی ایران کوفروخت کی سلامتی کونسل سے منظوری لیناضروری ہے۔

دوسری طرف روس نے امریکاکے اس دعوے کومستردکردیا ہے جس میں انھوں نے کہا تھا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد کے باعث روس ایران کو سخوئی ایس یو 30 لڑاکا طیارے فروخت نہیں کرسکتا۔روسی وزارت خارجہ کے ترجمان نے گزشتہ روز ماسکو میں بتایا کہ امریکی دعویٰ بے بنیاد اور حقائق کے منافی ہے، روس پر اس حوالے سے کوئی پابندی عائدنہیں، روس کو اقوام متحدہ کی جانب سے اس طرح کا کوئی نوٹیفکیشن موصول نہیں ہوا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں