این اے 245ضمنی انتخاب سے کچھ گھنٹے قبل تحریک انصاف کا امیدوارایم کیوایم کے حق میں دستبردار

عمران خان بہت اچھےہیں لیکن وہ پارٹی نہیں چلاسکتے، سابق امیدوار پی ٹی آئی

پی ٹی آئی کی کراچی میں کوئی توجہ نہیں ہے جس کی وجہ سے تحریک انصاف کو کافی نقصان اٹھانا پڑتا ہے، امیدوار پی ٹی آئی فوٹو: فائل

این اے 245 کے ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف کےامیدوارامجداللہ خان نے ایم کیوایم کےامیدوارکےحق میں دستبردار ہوکر ایم کیو ایم میں شمولیت کا اعلان کردیا۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق این اے 245 کے ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف کی جانب سے نامزد امیدوار امیدوارامجد اللہ خان نے ایم کیوایم کے امیدوار کے حق میں دستبردار ہونے کا اعلان کردیا ہے۔ رات گئے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار امجداللہ خان نے ایم کیو ایم کے مرکز 90 پر پریس کانفرنس میں تحریک انصاف چھوڑ کر ایم کیو ایم میں شمولیت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے مجھے امیدوار بنایا تھا تاہم جب ان سے انتخابی مہم کے لیے کراچی آنے کا کہا تھا تو انہوں نے آنے سے منع کردیا اور مجھے انتخابات میں اکیلا چھوڑدیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان بہت اچھےہیں لیکن وہ پارٹی نہیں چلاسکتے جب کہ پی ٹی آئی کی کراچی میں کوئی توجہ نہیں ہے جس کی وجہ سے تحریک انصاف کو کافی نقصان اٹھانا پڑتا ہے۔
Load Next Story