لوگوں کی جان ومال کا تحفظ ہر صورت یقینی بنایا جائے گورنر سندھ

رینجرز ، پولیس اور انٹیلی جنس اداروں کے درمیان رابطوں کو مؤ ثر بنا نا بہت ضروری ہے،گو رنر سند ھ

رینجرز ، پولیس اور انٹیلی جنس اداروں کے درمیان رابطوں کو مؤ ثر بنا نا بہت ضروری ہے،گو رنر سندھ۔ فوٹو: فائل

FAISALABAD:
گو رنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے لو گو ں کی جان ومال کا تحفظ ہر صورت یقینی بنانے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔


گورنر ہاؤس کراچی میں امن وامان کے حوالے سے اجلاس میں گورنرعشرت العباد خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محرم الحرام کے دوران تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام کے درمیان ہم آہنگی کے فروغ، ضابط اخلاق کی پابندی اور عملدر آمد کو یقینی بنا یاجائے، انہوں نے مزید کہا کہ اس سلسلے میں انہیں اعتما د میں بھی لیا جائے۔

عشرت العباد خان کا کہنا تھا کہ محرم الحرام کے درمیان حالات پر قابو پانے کے لئے رینجرز ، پولیس اور انٹیلی جنس اداروں کے درمیان رابطوں کو مؤثر بنا نا بہت ضروری ہے۔

Recommended Stories

Load Next Story