حج کرپشن کیس سابق سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ اسماعیل قریشی کو نوٹس جاری

زین سکھیرا کی ریلیف کے خلاف درخواست سماعت کے لئے منظور


ویب ڈیسک November 13, 2012
زین سکھیرا کی ریلیف کے خلاف درخواست سماعت کے لئے منظور۔ فوٹو: فائل

سپریم کورٹ نے حج کرپشن کیس میں سابق سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ اسماعیل قریشی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 19 نومبر تک ملتوی کردی۔

چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے حج کرپشن کیس کی سماعت کی، دوران سماعت ایف آئی اے کے انکوائری افسر حسین اصغر نےکیس پر پیش رفت کی رپورٹ پیش کی۔

انکوائری افسر حسین اصغر کا کہنا تھا راؤ شکیل کی تقرری کی تحقیقات کر رہے ہیں، ان کا تقرراس وقت کےسیکریٹری اسٹیبلشمنٹ اسماعیل قریشی نے کیا لیکن عدالت نےاسماعیل قریشی کی گرفتار ی سے روکا ہوا ہے جبکہ گورنر پنجاب بطور چانسلر زین سکھیرا کی ڈگری کی تحقیقات کے عمل میں رکاوٹ ہیں۔

سپریم کورٹ نے اسماعیل قریشی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ وضاحت کریں کیوں نہ ان کی گرفتاری کے خلاف حکم امتناعی ختم کردیا جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں