پاناما لیکس لاہورہائیکورٹ میں شریف خاندان کے خلاف ایک اوردرخواست سماعت کیلئے منظور

نیب سفارش کرے تو ضرورت پڑنے پرجوڈیشل کمیشن بنایاجائے، درخواست گزار


ویب ڈیسک April 07, 2016
نوازشریف سمیت دیگر پاکستانی شخصیات نے قومی دولت لوٹی، درخواست گزار:فوٹو:فائل

پانامہ لیکس کی بنیاد پر شریف خاندان کے خلاف ایک اور درخواست لاہور ہائی کورٹ میں سماعت کے لئے منظورکرلی گئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہورہائی کورٹ میں شہری اخترحسین کی جانب سے پانامہ لیکس کی بنیاد پرشریف خاندان کے خلاف ایک اوردرخواست جمع کرائی گئی۔ جسٹس شاہد وحید نے رجسٹرار کی جانب سے عائد اعتراض ختم کرنے کے بعد شہری اختر حسین کی درخواست سماعت کے لئے منظور کرلی۔ درخواست گزارکا کہنا ہے کہ نوازشریف سمیت دیگر پاکستانی شخصیات نے قومی دولت لوٹی، نیب کی سفارشات سے قبل جوڈیشل کمیشن بنانا بے معنی ہوگا لیکن نیب سفارش کرے تو ضرورت پڑنے پرجوڈیشل کمیشن بنایا جائے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روزہائی کورٹ نے پانامہ لیکس کی بنیاد پر وزیراعظم نواز شریف کو نااہل قرار دینے کی درخواست سماعت کے لیے منظورکرلی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں